’ 'فینٹاسٹک بیسٹس 2‘کانیاٹریلر جاری

September 26, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ڈرامہ فلم’فینٹاسٹک بیسٹس‘کے سیکوئل "فنینٹاسٹک بیسٹس 2؛دی کریمزآف گرینڈین والڈ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکارڈیوس یئٹس کی اس فلم کا اسکرین پلے برطانوی رائٹر جے کے رولنگ نے دیا ہے جسے جے کے رولنگ پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس بھی کر رہے ہیں۔

جادوئی کمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین ، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن اور رون پارلمن اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے جبکہ معروف ہالی وڈ اداکار،جانی ڈیپ وِلن کے کردار میں جلوۂ گر ہوں گے۔

اس سنسنی خیز فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم سکیمینڈر نامی چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک ایسی خفیہ کمیونٹی کے گِرد گھوم رہی ہے جو ہیری پوٹر کے اسکول میں داخلے کے 70سال پہلے کی داستان بیان کر رہی ہے۔

حیرت انگیز واقعات اور دلچسپ قصوں کی منظر کشی کرتی یہ فینٹسی ڈرامہ فلم رواں سال16نومبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔