کیا میاں بیوی ایک دوسرے کو نام لے کر پکار سکتے ہیں؟

September 28, 2018

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :- قرآن وسنت کی روشنی میں اس کی وضاحت فرمادیں کہ کیا میاں بیوی ایک دوسرے کو نام لے کر پکار سکتے ہیں؟ شرعاًاس میں کوئی قباحت تو نہیں؟

جواب :- شوہر اپنی بیوی کو نام لے کر پکار سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ بیوی اپنے خاوند کا نام لے کر نہ پکارے، بلکہ کسی تعظیمی لفظ کےذریعے اسےاپنی طرف متوجہ کرے ۔( فتاویٰ شامی، کتاب الحظر والاباحۃ : 5/369)