کراچی کا فنکار پینسل سے ایک اور ریکارڈ بنانے کیلئے پرامید

October 02, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکار بلال آصف ایک مرتبہ پھر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ’پینسل جھولا‘ تیار کر رہے ہیں۔

بلال آصف پینسلوں کو تراش کر تزئین و آرائش سے متعلق اور دیگر اشیاء بنانے کی مہارت رکھتے ہیں۔

انہوں نے 2013 میں پینسلوں سے سب سے اونچا ٹاور بنا کر امریکی آرٹسٹ کا ریکارڈ توڑا تھا اور اب بلال 26 ہزار 370 سے زائد پینسلوں کو تراش کر ’پینسل جھولا‘ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں جس کا مقصد دوسری بار عالمی ریکارڈ قائم کرنا اور پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔

بلال نےر نگ برنگی پینسلوں کی مدد سے مختلف قسم کی جیولری بھی بنائی اور اب بلال ان پینسلوں کی مدد سے ایک منفرد ’پینسل جھولا‘ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں جس کو بنا کر وہ ریکارڈ قائم کر سکیں۔

بلال آصف نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ پینسلوں سے جھولا تیار کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔


بلال نے یہ بھی بتایا کہ وہ پینسلوں والے جھولے کو رواں برس دسمبر میں پیش کریں گے۔