فزکس کا نوبل انعام خاتون سمیت 3 سائنسدانوں کے نام

October 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


سویڈش اکیڈمی آف نوبل پرائز نے فزکس کا انعام ایک خاتون سمیت 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کردیا۔

55 سال میں پہلی بار کسی خاتون کو طبیعات کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، علاوہ ازیں وہ نوبل انعام کی تاریخ میں فزکس کا ایوارڈ حاصل کرنے والی اب تک کی صرف تیسری خاتون ہیں۔

نوبل پرائز اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طبیعات 2018 کا انعام لیزر فزکس پر کام کرنے والے 96 سالہ امریکی سائنسدان آرتھر آشکن، 74 سالہ فرانسیسی سائنسدان جیرارڈ مورو اور کینیڈا کی خاتون سائنسدان ڈونا اسٹرک لینڈ کو دیا گیا۔کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ اگرچہ نوبل انعام تینوں سائنسدانوں کو دیا جائے گا،تاہم انعام کی رقم کا نصف حصہ امریکی سائنسدان جب کہ باقی نصف حصہ فرانسیسی اور کینیڈین سائنسدان کو دیا جائے گا۔

ان تینوں سائنسدانوں نے فزکس میں لیزر پر مبنی ایجادات کے استعمال سے اس شعبے کو ترقی دی۔