منشیات ڈیلرزکے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

October 04, 2018

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کراچی کے 5 منشیات ڈیلرز اور خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کردی ۔

ڈاکٹر امیر شیخ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا، ملزمان کی فی کس 10 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کرنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو سفارش بھی کی ۔

ملزمان میں پی آئی بی کالونی، چنیسر گوٹھ، پختون آباد، مسلم آباد کالونی لانڈھی اور کورنگی کے بدنام زمانہ منشیات فروش شامل ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی کے علاقے پی آئی بی کالونی کے رہائشی خطرناک ملزم احمد علی مگسی کا نام ہیڈ منی کے خط میں سرفہرست ہے۔

محمود آباد کےعلاقے چنیسر گوٹھ کے شہید چوک کے رہائشی فاروق عرف روڑا ولد خان محمد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے رکھنے کی سفارش ضلع ملیر کے علاقے قائد آباد میں مسلم آباد کالونی لانڈھی کے رہائشی سید بادشاہ ولد گل داد علی شاہ کے سر کی قیمت بھی دس لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش حیات آباد پشاور سے تعلق رکھنے والے کورنگی کے تاج محمد خان ولد گل محمد خان کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے رکھنے کی سفارش کی ہے ۔

ضلع غربی کے علاقے منگھوپیر پختون آباد کے رہائشی فرمان عرف ملنگی ولد حضرت گل کی 10 لاکھ روپے ہیڈ منی کی بھی تجویزپیش کی گئی ہے ۔