جدید گُل بانی و چمن آرائی

October 14, 2018

مرتّبین: ڈاکٹر ملک عابد محمود، نوید احمد، محمّد سلیم اختر خان

صفحات: 320 ، قیمت: 1600 روپے

ناشر: اُردو سائنس بورڈ، 299 اَپر مال، لاہور

پھولوں کی کاشت، زیبائشی پودوں کی تیاری اور چمن آرائی آج کل کے دَور میں ایک اہم شعبے کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ جس میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو رہی ہے،مگر پاکستان میں یہ شعبہ قدرے نیا ہے اور اس بارے میں لوگ بہت کم جانتےہیں۔ یہ کتاب اسی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے۔ اس کتاب میں مختلف پھولوں اور پودوں کی خصوصیات،تیاری اور کاشت کے طریقے بتائے گئے ہیں۔ یہ ہر لحاظ سے ایک جامع کتاب ہے، جس سے گھریلو اور تجارتی سطح پر گل بانی میں مدد لی جا سکتی ہے۔ کتاب بڑے سائز پر ہے، پھولوں اور پودوں کی رنگین تصاویر بھی دی گئی ہیں۔ قیمت بہ ظاہر زیادہ محسوس ہوتی ہے، لیکن موضوع کی اہمیت اور معلومات کے پیشِ نظر اسے مناسب ہی کہا جائے گا۔