سعودی عرب، پہلی حرمین ٹرین کے ٹکٹوں کی فروخت

October 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


سعودی حرب میں جدہ سے حرمین ٹرین کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

پہلی ٹرین کے 99فیصد ٹکٹ فروخت ہوئے، یہ ٹرین جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سفر کرے گی۔

ٹرین رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی، جدہ کے السلیمانیہ اسٹیشن سے ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے جانے والے مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔

ہر ٹرین میں 13بوگیاں ہیں جن میں سے 4اکانومی اور 8بزنس کلاس ہیں، ٹرین کے ہر ڈبے میں 417نشستیں رکھی گئی ہیں جن میں سے چند نشستیں معذوروں کیلئے بھی مختص کی گئی ہیں۔

ٹرین میں مسافروں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ریستوران کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے، حرمین ٹرین کی اس ماہ کے آخر تک کی نشستیں ابھی سے بک ہوگئی ہیں، اس دوران سفر کے خواہشمند افراد کو انتظار کرنا پڑے گا۔

آن لائن ریزرویشن سب سے زیادہ مدینہ منورہ میں کرائی گئی، لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرینوں کی تعداد بڑھائی جائے اور اسے 4دن تک محدود نہ رکھا جائے۔