نالج منیجمنٹ کیا ہے ؟

October 14, 2018

ہم جس دور میںرہ رہے ہیں،چاہے طالب علم ہوںیا پھر کسی پیشے سے وابستہ، چاروںطرف سے ہم پر معلومات کی بمباری ہورہی ہے، اس سے قطع نظر کہ یہ کس قدر ہمارے لیے اہم ہے یا ہمیں اس کی کتنی ضرورت پڑے گی۔ ہمارے کانوں اور آنکھوں سے ہوتی ہوئی بے بہا معلومات ہمارے دماغ میںڈیرے ڈالتی جارہی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ معلومات کےاس ڈھیر سے ہم صحیح وقت پر کونسی معلومات یا علمی مواد اپنے امتحانی پرچے یا بزنس پروپوزل میں ڈالتے ہیں، جو موزوںہے بھی یا نہیں، آیا کہ اس نے ہمارے خیالات کو صحیح سمت دی ہے یا صرف لفاظی ہی کی گئی ہے۔

جس طرحہم ٹائم مینجمنٹ اور سیلف مینجمنٹسے آشنا ہو چکے ہیں اور دنیا بھر میںاس پر بڑا کام بھی ہورہاہے ، اسی طرح نالج مینجمنٹ بھی ایک علم کے طورپر سامنے آئی ہے۔ ماہرین تعلیم اور دانشوروںکے مطابق نالج مینجمنٹ کو بھی سمجھنے کی ضرور ت ہے ۔ اس کی سیدھی سی تعریف ٹام ڈیونپورٹ نے1994ء میں دی تھی کہ نالج مینجمنٹ دراصل معلومات کو حاصل کرنے ، تقسیم کرنے اور مؤثر طریقے سے اسے استعمال کرنے کا ایک طریقِ عمل ہے۔ یعنی نالج مینجمنٹ بنیادی طور پر صحیح وقت پر صحیح شخص کو صحیح معلومات فراہم کرنے کے بارے میںہے، جس پرپوری ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کھڑی ہے۔

یہ کوئی پیچیدہ اصطلا ح نہیںبلکہ کارپوریٹ اسٹریٹجی سے بندھی ہے ، یعنی یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کہاں سے، کس قسم کی معلومات حاصل کی گئی ہیں اور اس کے مطابق ایسا طریقۂ کاراختیار کیا جائے، جو اگر ادارے کے کام کرنے کے عوامل کیلئے استعمال ہو تو اس کے ارکان اسے نہ صرف قبول کریںبلکہ اس کیلئے معاون بھی ثابت ہوں۔ نالج مینجمنٹ میں نئی معلومات تخلیق بھی کی جاسکتی ہیں، اس کے علاوہ اس میں صرف معلومات کا پھیلائو، اس کو ذخیرہ کرنا اور نِکھارنا بھی شامل ہوسکتاہے۔

یہ یاد رکھنا ضروری ہےکہ نالج مینجمنٹ صر ف علم کی انتظام کاری کا نام نہیں ہے بلکہ مجموعی طور پر یہ ادارے کےمقاصد پورا کرنےکیلئے، اس کے علمی اثاثےمیں نِکھار لانے، اس کو قابل قدر بنانے اوراسے آگے بڑھانےکیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ نالج مینجمنٹ کا اطلاق کئی سمتوںمیںکیا جاسکتاہے۔

حکمت عملی(Strategy)

نالج مینجمنٹ کی حکمت عملی لازمی طور پر کارپوریٹ حکمت عملی پر منحصر ہوتی ہے۔ اس کا مقصد متعلقہ علمی اثاثوں کو تخلیق، منظم اور شیئر کرنا ہوتا ہے، جو تدبیری اور حکمت عملی کی ضروریات پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ادارے کا ماحول (Organizational Culture)

کسی بھی ادارے میںانتظامی کلچر لوگوںکے بات کرنے کے طریقے پر اثر انداز ہوتاہے، جہاں وہ معلومات تخلیق کی جاتی ہے، وہ کسی مخصوص تبدیلیوںکے خلاف مزاحمت کرسکتے ہیں اور معلومات کو اپنے طریقے سے آگے شیئر کرسکتے ہیں( اور ہو سکتاہے نہ بھی کریں)۔

ادارے کا طریقۂ کار (Organizational Processes)

درست طریقۂ کار، ماحول اور سسٹمز جو نالج مینجمنٹ کوادارے میںلاگو کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

انتظام کاری اور قیادت (Management and Leadership)

نالج مینجمنٹ کو ہر سطح پر قابل اور تجربہ کار قیادت کی ضرو رت ہوتی ہےکیونکہ نالج مینجمنٹ کے کردار کی کئی جہتیںہوتیہیں، جن کی ادارے کو ضرورت ہوبھی سکتی ہے اور نہیںبھی، بشمول چیف نالج آفیسر (CKO)، نالج مینجر ز، نالج بروکرز یا پھر کسی اور شکل میں۔

ٹیکنالوجی (Technology)

سسٹمز ، ٹولز اور ٹیکنالوجیز، جو ادارے کی ضروریات پر پورا اتریںاور جنہیںباقاعدہ ڈیزائن کرکے ان کا اطلاق کیا جاتاہو۔

سیاست (Politics)

طویل عرصے تک سپورٹ کرنے اوربرقرار رہنے والے اقدامات، جو عملی طورپر ادارے کے عوامل میںملوث ہوں ۔ ہو سکتا ہے کہ ان کا اطلاق مہنگا ثابت ہو ( وقت اور پیسے کے نقطۂ نگاہ سے) کیونکہ اکثر اس سرمایہ کاری کا فائدہ براہ راست دکھائی نہیںدیتا۔

ماضی میںبہت سے اقدامات اسی لیے ناکام ہوگئے کیونکہ ان کی توجہ بنیادی نالج مینجمنٹ ٹولز، سسٹمز اور دیگر چیزوںپر مرکوز تھی جبکہ یہ بات ابھی تک سچ ہے کہ نالج مینجمنٹ لوگوںاور لوگوں کی بات چیت کے بارے میںہوتی ہے۔ نالج مینجمنٹ نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور یہ اختیاری حصے سے ڈھل کر لازمی حصہ بن گئی ہے۔ آج ایسے سسٹمز غیر منظم خیالات اور آئیڈیاز کو حاصل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیںاوردنیا بھر کے لوگوںکے درمیان قریبی رابطے کی اجازت دیتے ہوئے ایک غیر حقیقی کانفرنسنگ بھی تخلیق کرسکتے ہیں۔

آپ ایم بی اے کررہے ہوںیا کوئی بھی اعلیٰ سطح کی ڈگری کی تعلیم لے رہے ہوں، آپ کو نالج مینجمنٹ کے بارے میںبھی کافی نالج ہونی چاہئے تاکہ جب آپ کسی کمپنی میںداخل ہوں تو نئے دور کی نئی اصطلاحات کو جانتے ہوں اورکمپنی کی ترقی میں ان کے درست استعمال سے بھی واقف ہوں۔