دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

October 12, 2018

ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورت حال کے بارے میں واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 37 ہزار 200 کیوسک، جبکہ اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 73 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 65 ہزار کیوسک ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 8 ہزار 600 کیوسک جبکہ اخراج 8 ہزار 600 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کا مزید کہنا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 26 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں 20 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں 1 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا نے یہ بھی بتایا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 48 لاکھ 42 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔