دنیا کے دلکش ودیدہ زیب فارم ہاؤسز

October 14, 2018

قدیم طرزِ تعمیر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ماہرینِ تعمیرات کے لیے ہمیشہ چیلنجنگ رہا ہے، کیونکہ اس میں فطری ماحول سے ہم آہنگ لکڑی کے فریم کو زیادہ ترجیح دی جاتی رہی ہے۔ دنیا بھر میںآج بھی پُر فضا مقامات پربنے فارم ہاؤسز کا رجحان وہی ہے، جو درختوں اور سبزے میں گھرے منظر کا اٹوٹ انگ ہے ۔پاکستان میں فارم ہائوسز کے حوالے سے لوگوں کو عمومی معلومات نہیں ہیں کہ یہ فارم ہائوس پکنک اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں اگر شاذ و نادر ایسے کمرشل فارم ہائوسز ہیں بھی تو وہ اتنے مہنگے ہیں کہ عام آدمی ان کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا اس لیے ہم ان مغربی فارم ہائوسز کو ماڈل بنا کر اپنے لوگوں کو سستی تفریح مہیا کرسکتے ہیں۔

آج ہم کچھ ایسے ہی تعمیراتی فارم ہاؤسز کا انتخاب پیش کررہے ہیں، جو اپنے تعمیراتی ڈیزائن اور نفاست کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔

فلوٹنگ فارم ہاؤس، کیٹ اسکلز، نیویارک

گلاس ہاؤس اور فارم ہاؤس کے امتزاج پر مبنی اس فارم ہاؤس کا تعمیراتی ڈیزائن نیویارک سٹی کے معمار ٹام گیوون نے دیا، جسے 1820ء میں تعمیر کیا گیا۔ جدید رہائش گاہ کے طور پر اس فلوٹنگ فارم ہاؤس کو زاویاتی جیومیٹری کے تعمیراتی اصولوں پر تعمیر کرتے ہوئے اس میں شیشے لگاکر روشنیوں کا ایسا انتظام کیا گیا ہے کہ دن میں اندھیرے کا سماں دکھائی دیتا ہے۔ فطرت کی آغوش میں بنے اس لگژری فارم ہاؤس کو تعطیلات میں کرائے پر حاصل کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پنسلوینیا فارم ہاؤس،لیک وڈ، پنسلوینیا

روشن بارن اسٹائل گھر کی طرز پرکٹلر اینڈرسن آرکیٹیکس نے اس علاقے کے روایتی فارم ہاؤس فن تعمیرکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس 93 ایکڑ فیملی فارم کو چار بیڈروم گھر کی صورت دیتے ہوئے جنوبی سمت سامنے کی کھڑکیوں کوسورج کی حدت سے بچانے کے لیے دو منزلہ رولنگ شیڈز دیتے ہوئے اضافی تخلیے اور تحفظ کا اہتمام کیا ہے۔

منرل اسپرنگس ہاؤس، اونٹاریو، کینیڈا

اونٹاریو کےنیاگرا اسکریپمنٹ کے محفوط مقام پر واقع اس فارم ہاؤس کومعاصرتعمیرات میں توسیع و کشادگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔تعمیراتی فرم سپر کول نے طویل گودام کے انداز میں اسے اسٹیل پینل سے بنایا ہے، جس کے اطراف میں لکڑی کاآئی پی ای ووڈ نصب کیا گیا ہےجبکہ اسے ایک ہزار مربع فٹ توسیع دی گئی ہے۔ اس میں تعمیراتی پائیداری کا خیال رکھتے ہوئے ری فلیکٹو چھت اورموٹروالی اسکائی لائٹس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

اسنک فارم،پلیزنٹ گروو، یوٹا

یوٹا کے پلیزنٹ گروو میں جیتے جاگتے بارن اسٹائل میں بنا یہ فارم 1800ء صدی میں ایک ہی خاندان کےتین ایکڑ فارم کا حصہ ہے۔ دو تعمیراتی فرموں کے مشترکہ تجربے نے اسے جدید دور کے مقابل لاکھڑا کیا ہے۔ اسٹون اسٹرکچر روایتی فارم ہاؤس کا تاثر دیتا ہے لیکن اس میں جدید روح کا احساس بھی ہے۔ پالش کردہ کنکریٹ کا فرش اورچمک کی آمیزش جدید تعمیرات میں اس کا شمار کرتی ہے۔