لاہور کے دو حلقوں پر ملک بھر کے عوام کی نظریں

October 14, 2018

لاہور کے دو حلقوں پر ملک بھر کے عوام کی نظریں جمی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق حمزہ شہباز کی خالی نشست پر لاہور کے این اے 131 سے دوبارہ قسمت آزمائیں گے، انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ہمایوں اختر میدان میں ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 کے ووٹرز کے نام ویڈیو پیغام میں اپیل کی ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں انہیں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔

این اے 124 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مقابلہ تحریک انصاف کے غلام محی الدین سے ہوگا ، گجرات سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ میدان میں ۔

دوسرے اہم حلقوں میں این اے 60 راولپنڈی پر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کا ن لیگ کے سجاد خان سے مقابلہ ہے۔ این اے35بنوں، ایم ایم اے کے زاہد درانی کا پی ٹی آئی کےنسیم علی شاہ سےمقابلہ ہے۔

پی کے78 ، ہارون بلور کی بیوہ ثمر ہارون کاپی ٹی آئی کے محمد عرفان سے مقابلہ ہے۔ پی کے99 سےپی ٹی آئی کےشہید اکرام اللہ گنڈاپورکے بیٹے الیکشن لڑ رہے ہیں۔