دریائے سندھ پر ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے ترک کئے جائیں، کمیونسٹ پارٹی

October 15, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے کی قیادت کامریڈ اقبال اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑے بڑے ڈیم ختم کیے جارہے ہیں اور چھوٹے ڈیموں پر کام ہورہا ہے مگر پاکستان میں بڑے ڈیم بنانے کے منصوبےبنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطیر رقم سے بڑے ڈیم بنانے سے پانی کے مسائل حل نہیں ہونگے، البتہ عوام میں انتشارپیدا ہوگا، اس لیے حکومت ایسے ڈیمز بنانے سے گریز کرے جس سے صورتحال خراب ہوجائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے ترک کیے جائیں۔