وزیر تعلیم نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرکے مثال قائم کی،حیدر علی

October 15, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی ، مرکزی رہنما انور علی بھٹی، محمد انور، مرتضی شاہ ، محمد سلیم، پروفیسر حمید شیخ، یونس قائمخانی، عبدالرحمن، محمد ساجد، ڈاکٹر ذوالفقار، امتیاز صدیقی ، محمد عارفین ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے وزیر تعلیم سردار علی شاہ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر تعلیم نے اپنی بیٹی اور اپنے بھائی کے بچوں کو حیدرآباد کے سرکاری اسکول میں داخل کروا کر مثال قائم کی ہے۔