پاک نیوی کی بحری مشق 2018 کا آغاز

October 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان نیوی کی بحری مشق سی اسپارک 2018 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کی بحری مشق سی اسپارک 2018 کا آغازہوگیا ہے، مشق کاافتتاحی اجلاس آج پی این ایس جوہر میں منعقد کیا گیا تھاجہاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔

مشق میں پاک بحریہ کے تمام آپریشنل یونٹس سمیت پاکستان آرمی، ائیر فورس اور میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی حصہ لے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ وزارت دفاع، وزارت داخلہ و خارجہ اور فنانس منسٹری کے نمائندے بھی مشق کا حصہ ہوں گے۔

مشق کا بنیادی مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہےاور دیگر مسلح افواج کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا بھی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق کی بدولت خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو تقویت ملے گی۔