ضمنی انتخابات:خیبرپختونخوا میں خواتین کا ٹرن آئوٹ انتہائی کم رہا

October 15, 2018

خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات میں خواتین کا ٹرن آئوٹ کم رہا ،9حلقوں کی 6لاکھ 23ہزار رجسٹرڈ خواتین ووٹرز میں سے صرف 92ہزار نے ووٹ کاسٹ کیا ۔

الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات میں خواتین کا ٹرن آوٹ کم رہا،حلقہ پی کے 3 سوات میں خواتین کے ووٹوں کا تناسب 15 اعشاریہ 1رہاجبکہ پی کے 7 سوات میں صرف 10 اعشاریہ1 فی صد خواتین ووٹرزنے ووٹ ڈالا۔

اعداد و شمار کے مطابق حلقہ پی کے 44 صوابی میں ٹرن آوٹ 11 اعشاریہ8 فیصد رہاجبکہ پی کے 53 مردان میں17 فیصدخواین نے ووٹ کاسٹ کیا ۔

پی کے 64 نوشہرہ پر13 اعشاریہ 4 فی صد اور نوشہرہ ہی کے حلقہ پی کے 66 پر 11 فیصد خواتین ووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔

پشاورکے حلقہ پی کے 78 پر خواتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ 12 اعشاریہ 2 فیصد رہا،ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ پی کے 97 پر 11 اعشاریہ 1 فیصد جبکہ پی کے 99 پر 33 اعشاریہ 2 فیصد خواتین نے ووٹ ڈالا ۔