کراچی؛ غیر ملکی قونصلیٹ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

October 16, 2018

کراچی میں پی آئی ڈی سی سگنل کے قریب امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ہوگیا، گاڑی قونصل خانے کی خاتون اسٹاف ممبر چلارہی تھیں ۔

پولیس کے مطابق زخمی موٹر سائیکل سوار جبار حسین پاکستان نیوی میں لیبر ہے، جس کے پیر میں چوٹ لگی اور اُسے اسپتال متقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی امریکی قونصل خانے کی اسٹاف ممبر غیرملکی خاتون چلارہی تھیں، خاتون گاڑی پی آئی ڈی سی پر چھوڑ کر روانہ ہوگئیں جسے بعد میں پولیس نے گاڑی کو وہاں سے ہٹا دیا۔

پولیس نے زخمی شخص جبار حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ امریکی قونصل خانے کی جانب سے نام نہ بتانے پر نام کے بغیر ایک خاتون کو نام زد کیا گیا ہے، مقدمے میں ٹریفک حادثے اور زخمی کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔