مسلمانوں کی کامیابی کیلئے مضبوط ایمان ضروری ہے، مفتی عبدالمجید

October 16, 2018

بر منگھم (پ ر)مسلما نوں کی کامیابی و کا مرانی کے لیے مضبوط ایمان سب سے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ایمان کے بغیر اچھے سے اچھا عمل بھی انسان کو بلندیِٔ درجات سے ہمکنا ر نہیں کر سکتا ۔مسلما نوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ایما ن کا مسلسل جا ئزہ لیتے رہیں۔ایما ن کی کمزوری انسانوں کو عمل کی دنیا میں سست اور کا ہل بنادیتی ہے اور وہ روحانی ارتقاء سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر برمنگھم میں ہفتہ وار پروگرام سے خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ’’ کامیا بی کی دوسری بڑی شرط نیک اعما ل کا تسلسل ہے اس لیے کہ اللہ کی نگا ہ میں وہی ایما ن معتبر ہے جس کے ساتھ عملِ صالح موجود ہوں ۔بے عمل انسان دنیا اور آخرت میں خسارے سے دوچا ر ہو جاتا ہے یہی وجہ ہے نبی اکرم ﷺ نے ایسے افراد تیا ر کیے جو عمل کی دنیا مین انتہا ئی متحرک تھے ۔عمل کے میدا ن میں ان کی جہدِ مسلسل نے ہی انہیں عزت و عظمت سے دوچار کیا ۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے مزید کہا کہ ’’ہر مسلما ن کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ حق کا داعی بن کر دنیا کے سامنے اسلا م کی سچی تعلیما ت پیش کرے ۔اس لیے دوسروں کو اسلا م کی سچی دعوت پیش کرنا ہر مسلما ن کی ذمہ داری ہے ۔آج دنیا کے لا کھوں انسان جا ہلیت کی شاہراؤں پر بھٹک کر اپنی منزل کھوٹی کر رہے ہیں ایسے میں ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں اسلا م کے سچے پیغام سے آگا ہی دیں۔انہوں نے عوام النا س کو تلقین کی کہ اگر وہ ایما ن، عملِ صالح اور دعوت الی اللہ کے کا م میں کامیا ب ہو نا چا ہتے ہیں تو انہیں ہر حال میں صبر کا دامن تھا منا ہو گا۔