لاہور ہائیکورٹ ،ختم نبوت قانون پر عملدرآمد کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

October 16, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے ختم نبوت قانون پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ،جسٹس شاہد وحید نے عابد حسین کی درخواست پر سماعت کی ، درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ختم نبوت کے قانون پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جس سے توہین رسالت کے واقعات رونما ہوتے ہیں لہذا عدالت حکومت کو قادیانیوں کیلئے شناختی کارڈ میں غیر مسلم لکھنے کا حکم دے ۔