بینظیر بھٹو قتل کیس کےپراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کے قتل کے ملزمان عدنان اور حمادبری

October 16, 2018

اسلام آباد (بلال عباسی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے پراسکیوٹر ایف آئی اے چوہدری ذوالفقار کے قتل کے الزام میں ملوث عدنان عادل اور حماد عادل کو شک کی بناءپر بری کر دیا ہے۔ 2013میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے لئے عدالت جاتے ہوئے جی نائن مرکز میں ایف آئی اے کے پراسکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کو 2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ۔