جی سی یونیور سٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا اساتذہ کی گرفتاری کو عدالتی حکم سے مشروط کر نیکا مطالبہ

October 16, 2018

لاہور(خبر نگار) گورنمنٹ کالج یونیور سٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز ہنگا می اجلاس میں مطا لبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی گرفتاری کو کو رٹ آرڈر سے مشروط کیا جائے اور کسی بھی صورت میں قانون نا فذ کر نے والے اداروں کو اسا تذہ کو ہتھکڑی لگا نے یا ان پر تشدد کی کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے ،ایسوسی ایشن کے صدرپروفیسر ڈاکٹر حا مد مختارکا کہنا تھا اساتذہ قوم کا سر مایہ ہوتے ہیں اور نسلوں کی تربیت انہی کے ہا تھو ں انجا م پاتی ہے ، جو اقوام اپنے اساتذہ کی عزت کرنا نہیں جا نتیں وہ اخلاقی ،معاشی اور معا شرتی ہر لحا ظ سے تنزلی اور انہدام کا شکا ر ہو جا تی ہیں بعد ازاں جی سی یو کی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن نے یو نیور سٹی میں اسا تذہ کو ہتھکڑی لگانے کے خلا ف مظا ہر ہ بھی کیا جس میں اکیڈمک سٹا ف کی درخواست پر وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بھی شرکت کی ۔