ملک میں 36 کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا پر متحرک

October 16, 2018

ایف آئی اے کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر کی گئی ایک سال پر محیط تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں ملکمیں 36 کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں۔

اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کے گرفتارآپریٹرز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جج سید کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے تین ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو 18 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 75 ہے جن میں سے 36 کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان حمزہ، محمد بلال، سبط الحسن کو اسلام آباد، جہلم اور گلگت سے گرفتار کیا گیا، ملزمانسوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کے پیج چلاتے تھے ۔کالعدم تنظیموں کے ایڈمنسٹریٹرز کاپتہ چلانے میں انٹرپول نے معاونت کی۔