’’سعودی عرب نے صحافی گمشدگی پر احتساب کا یقین دلایا ہے‘‘

October 17, 2018

سعودی بادشاہ اور ولی عہد سے ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت نے صحافی کی گمشدگی پر احتساب کا یقین دلایا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کے مطابق سعودی بادشاہ اور ولی عہد سے ملاقات میں دو ٹوک بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ سعودی قیادت حقائق جاننے اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے، ان کاکہنا ہے کہ واقعے میںچاہے کوئی اہم شخصیت یا اعلیٰ عہدیدار ہی کیوں نہ ملوث ہو تحقیقات ضرور ہوگی۔

واضح رہے کہ منحرف سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو سعودی قونصل خانے سے لاپتہ ہوئے تھے، جبکہ سعودی عرب نے استنبول کے قونصلیٹ میں کسی واقعے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے .