نثار مورائی سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

October 17, 2018

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کے نیب ریفرنس میں نثار مورائی سمیت تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے آج نثار مورائی کے علاوہ عبدالسعد اور امجد اقبال کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تینوں ملزمان کو جیل میں تمام سہولیات دی جائیں، جبکہ مزید علاج کے لیے ملزمان ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔