وفاق کا منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

October 17, 2018

وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ روکنے کےلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہےجس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلئے بنائی جانے والے ٹاسک فورس کے سربراہ وفاقی سیکریٹری داخلہ ہوں گے ۔

ٹاسک فورس میں حساس اداروں ،نیب ،ایف آئی اے اور اے این ایف کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی سطح پر چیف سیکریٹریز ٹاسک فورس کےسربراہاں ہوں گے جبکہ اس کے دفاتر ملک کے تمام ائرپورٹس اور صوبوں میں بنائے جائیں گے۔