نیب کے عمل پر کوئی کمیٹی نہیں بنائی جا سکتی،وزیر قانون فروغ نسیم

October 18, 2018

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک کمیٹی بنانے کی بات کی ہے لیکن نیب آرڈیننس کی شق36 اسکی ممانعت کرتی ہے، نیب آزاد ادارہ ہے، حکومت مداخلت نہیں کرسکتی، رول 31تھری اے کہتا ہے کسی زیر سماعت مقدمہ پر بحث نہیں ہو سکتی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک کمیٹی بنانے کی بات کی ہے لیکن نیب آرڈیننس کی شق36اس کی ممانعت کرتی ہے یہ نہیں ہو پائے گا ، شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کیلئے اسپیکر نے مجھ سے رابطہ کیا اور اسپیکر نے اپنا یہ حق اچھے طریقے سے استعمال کیا۔