امریکا میں کار ڈرفٹنگ کے دلچسپ مقابلے

October 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکامیں کار ڈرفٹنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے ماہر ڈرائیورز نے ڈرفٹنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

اس ڈرفٹنگ سیریز میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ڈرفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ گاڑی چلاتے ہوئے اسٹیرنگ اور ایکسلریٹرپر ایسے قابو رکھا کہ جیسے یہ اُنکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو ۔

گاڑیوں کے خطرناک اسٹنٹ دیکھ کر شائقین کی بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے اور اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔