ایم جے اکبر کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

October 18, 2018

بھارت کے سابق جونیئر وزیر ایم جے اکبرکی خاتون صحافی کے خلاف ہتک عزت درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی عدالت میں آج بھارت کے سابق جونیئر وزیر ایم جے اکبرکی خاتون صحافی کے خلاف ہتک عزت درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ سابق جونیئر وزیر ایم جے اکبرجنسی ہراسانی کے الزامات پر گزشتہ روزاپنے عہدے سے مستعفی ہوگئےتھے۔

ایم جے اکبر کی درخواست میں دعوی کیا گیا ہےکہ خاتون صحافی ’پریارمانی‘ نے ایم جے اکبر پرجان بوجھ کر الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

تاہم خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ وہ ایم جے اکبر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر ایم جے اکبر پر صرف خاتون صحافی پریا رمانی نے جنسی ہراسانی کا الزام نہیں لگایا بلکہ ان کے علاوہ متعدد خواتین کی جانب سے ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئےہیں۔

واضح رہے گزشتہ روزبھارتی وزیر مبشر جاوید اکبر (ایم جے اکبر) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگنے والے الزامات کے غلط ثابت ہونے تک عہدے ہٹ جانا بہتر ہے ،اس لئے میں نے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔

بھارتی وزیر پر ان کے ساتھ کام کرنے والی خاتون نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد متعدد خواتین ایم جے اکبر کے خلاف می ٹو مہم میں شامل ہوئیں۔