قندھار فائرنگ میں امریکی کمانڈر محفوظ رہے ، نیٹو ترجمان

October 18, 2018

نیٹو فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں گورنر کمپائونڈ میں فائرنگ کے واقعے میں امریکی کمانڈر اسکاٹ ملر محفوظ رہے ۔

ترجمان نیٹو کا کہنا ہے کہ کمانڈر اسکاٹ ملر فائرنگ کےبعد بحفاظت گورنرکمپاؤنڈ سےنکل گئےجبکہ فائرنگ سے ایک امریکی اہلکار اور ایک امریکی شہری بھی زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ میں قندھارپولیس چیف عبدالرازق مارے گئےہیں۔