منشیات سمگلنگ کے ملزم کو عمر قید

October 19, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات کی سمگلنگ میں گرفتار خاتون سمیت چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا اور جرمانہ دینے کا حکم دیدیا، عدالت نے 13کلو ہیروئین برآمدگی کے ملزم محمد صغیر کو عمرقید اور چارلاکھ روپے جرمانہ، ملزم اصغر خان کو دوسال چھ ماہ قید اور تیس ہزار روپے جرمانہ، ملزم زوہیب خان کو ساڑھے پانچ ماہ قید اور دس ہزار روپے جرمانہ جبکہ ملزمہ نورین بی بی کو ایک سال پروبیشن کی سزا کا حکم دیا، ملزمان کیخلاف اے این ایف نے الگ الگ مقدمات درج کئے تھے۔