منی بجٹ سے خسارے میں معمولی کمی آئے گی، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کیلئے مددگار ہوگا، موڈیز

October 19, 2018

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام پر عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام نئی حکومت کے لیے مددگار ثابت ہوگا، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دو مہینوں کی درآمدات کے لیے بھی کافی نہیں ہیں۔ سی پیک کے قرضوں سے مسائل بڑھے ہیں،موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے قرضوں سے ادائیگیاں اور مالیاتی مسائل بڑھے ہیں، حکومت کے منی بجٹ سے خسارہ معمولی کم ہوگا، جبکہ پروگرام سے حکومت کے قرض لینے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دو مہینوں کی درآمدات کے لیے بھی کافی نہیں ہیں، آئی ایم ایف کے پچھلے پروگرام کے بعد سے معاشی توازن خراب ہوا ہے، موجودہ پروگرام سے ان خرابیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ موڈیز نے کہا ہے کہ رواں مالی سال جاری خسارہ 4اعشاریہ 6فیصد رہے گا۔