پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ سپلائی کیخلاف کریک ڈاؤن

October 19, 2018

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ناقص دودھ کی سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 15 ہزار 833 لیٹرناقص دودھ موقع پر ضائع کردیا ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کہتے ہیں تلف کیے جانیوالے دودھ میں مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی تھی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عثمان کے مطابق صوبہ میں 1929 گاڑیوں میں موجود 3 لاکھ 13 ہزارلیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 15ہزار833لیٹر دودھ مضر صحت پایا گیا جسے موقع پر تلف کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ صرف لاہورمیں 37 گاڑیوں 5 ہزار 751 لیٹر ملاوٹی دودھ ضائع کیا گیا کئی گاڑیوں میں ناقص دودھ برف ڈال کر محفوظ کر کے لایا جا رہا تھا حکام کے مطابق ہفتہ وار نّاکہ بندی سے ناقص دودھ کی سپلائی میں کمی خوش آئند اور بہتری کی طرف اشارہ ہے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عثمان کا کہنا تھا کہ عوام کو ناقص اور غیر معیاری دودھ سے بچانے کیلئے کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔