6لیگی ایم پی ایز کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند، دیگر کا دھرنا

October 19, 2018

پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مسلم لیگ ن کے 6 ایم پی ایز کے ایوان میں داخلے پر پابندی کیخلاف احتجاج، ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے باہر سیڑھیوں پر دھرنا دے دیا۔

پنجاب اسمبلی کے 6 لیگی ارکان پر توڑ پھوڑ کے الزام میں ایوان میں بجٹ سیشن کے موقع پر داخلے کی پابندی عائد کی گئی ہے اور متعلق سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے۔

داخلے پر پابندی کے حامل 6 ن لیگی ارکان میں محمد اشرف رسول، محمد وحید، یاسین عامر، مرزا جاوید، زیب النساء، طارق مسیح گل کے نام شامل ہیں۔

ان ارکان کی تصاویر بھی اسمبلی سیکیورٹی اسٹاف کوجاری کرنے کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے داخلی راستوں پر بھی فراہم کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں دو روز کے وقفے کے بعد آج بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا ۔