’آسٹریلیا اور پاکستان میں ’محمد عباس ‘واضح فرق تھا‘

October 19, 2018

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ عباس کی بولنگ آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان واضح فرق تھا،نئے لڑکوں کو موقع مل رہا ہے اور وہ پرفارم کررہے ہیں۔

سرفراز احمد نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ سیریز میں جیت کا اہم کردار محمد عباس کا ہے ،آسٹریلوی ٹیم نے فاسٹ بولرکو آسان لیا ۔

ان کا کہناتھاکہ پہلی اننگز میں میری اور فخر کی پارٹنر شپ بھی جیت کے کام آئی ،ٹیم نے شاندار پرفارمنس دی،بدقسمتی سے ہم پہلا میچ نہیں جیت پائے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی ،پریشر کو ڈیل کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے پرفارم ، پرفارم اور پرفارم کرنا ، میری کپتانی میں جتنے کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا سب نے اچھا پرفارم کیا ۔

سرفراز احمد کا مزید کہناتھاکہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس سارا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ کو جاتاہے ،انجریز پارٹ آف دی گیم ہیں ، چلتا رہتاہے اچھی بات یہ ہے کہ بچت ہوگئی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں میچوں میں ہماری آسانی سے وکٹ گنوانے کی شرح زیادہ ہے،ابھی بھی ہمیں اپنی ٹیم میں بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلوی ٹیم سخت جان مانی جاتی ہے ،ہمیں کامیابی کےلئے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔