’’ریلوے میں بھرتیوں سمیت ہر کام قانون کے تحت ہوگا‘‘

October 20, 2018

وفاقی ریلوے وزیر شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلوے میں خالی اسامیوں پر بھرتی سمیت ہر کام قانون کے تحت کرنے کا حکم دیا ہے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریلوے میں خلاف قانون کام کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آفیسر قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے ریلوے کو خسارے سے نکالنے اور مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر نئی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی شکایت ملی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

شیخ رشید نے ریلوے کی آمدنی بڑھانے اور ٹرینوں میں جی پی ایس سسٹم لگانے کا بھی حکم دیا، انہوں نے کہا کہ خالی اسامیوں پر بھرتی میرٹ پر کی جائے۔