وزیراعلیٰ سندھ نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

October 20, 2018

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں بجلی کے بریک ڈائون کا نوٹس لیتے ہوئے انرجی منسٹر کو کے الیکٹرک سے بات کر کے فوری بجلی بحال کروانے کا حکم دے دیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ بریک ڈائون شہر میں نہ صرف عوام کی تکلیف میں اضافہ کرتی ہے بلکہ معیشت کا پہیہ بھی جام کرتی ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر واٹر بورڈ کو پانی کی سپلائی ٹھیک رکھنے کی بھی ہدایت کی۔