وزیراعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے پراظہار افسوس

October 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے شہر امرتسر میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خطرناک ٹرین حادثے کا سن کر بہت افسوس ہوا، لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔