گاڑیوں کا ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن

October 21, 2018

سندھ حکومت نے کل سےٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم کل سے شروع کرنے کااعلان کردیا ۔

صوبائی وزیر ایکسائیزمکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ گيارہ ٹیمیں 38 مختلف مقامات پر چیکنگ کریں گی ، جن گاڑیوں پر ٹیکس ادا نہیں کیا گيا ان کے مالکان کےخلاف ایکشن ہوگا ۔نادہندہ گاڑیوں سےٹیکس وصولی کیلئے11ٹیمیں بنادی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے پر بھی کارروائی ہوگی ۔