نوازشریف کی نیب مقدمات سے نمٹنے کیلئے قانونی مشاورت

October 21, 2018

سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے اپنے اور شہباز شریف کےکیسز سمیت دیگر مقدمات کےحوالے سےقانونی مشیروں سے مشاورت کی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب مقدمات سے نمٹنے اور دفاعی حکمت عملی پر قانونی مشیروں سے مشاورت کی ۔

نوازشریف نے جاتی امرا میں شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث،اعظم نذیر تارڑ،نصیر بھٹہ اور سینیٹر رانا مقبول سے نیب مقدمات پر مشاورت کی ۔

مشاورت میٹنگ میں نیب مقدمات سے نمٹنے اور دفاعی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی جبکہ اسی دوران شہباز شریف کی گرفتاری پر بھی گفتگو کی گئی ۔

نوازشریف نےقانونی مشیروں کو شہباز شریف کےکیسز پر تمام قانونی آپشن بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

اس پر نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ نے یقین دہانی کرائی کہ شہباز شریف کے آئندہ ریمانڈ کی بھرپورمخالفت کی جائے گی۔