خاشقجی معاملے میں بہت بڑی غلطی ہوئی ،سعودی وزیر خارجہ

October 21, 2018


سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ خاشقجی کے معاملے میں بہت بڑی غلطی ہوئی اور اس معاملے کو چھپانا مزید غلطی تھی ۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نہیں جانتا کہ جمال خاشقجی کو کیسےقتل کیاگیااورلاش کہاں ہے؟

ان کا کہناتھاکہ اس واقعے کی تحقیقات کررہےہیں،خاشقجی کی موت سےمتعلق جومعلومات ملی وہ دیتےرہیں گے، حقائق سامنےلانےاورذمہ داروں کوسزادینےکیلئےپُرعزم ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی ولی عہدجمال خاشقجی کےقتل سےمتعلق آگاہی سےانکارکرچکےہیں،اس قتل میں ملوث افرادکوانصاف کےکٹہرےمیں لاناچاہتےہیں۔