آزاد کشمیر:ایل اے 18 سے ن لیگ کا امیدوار کامیاب

October 21, 2018

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ سدھنوتی میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ۔

ایل اے 18 کے تمام 131پولنگ اسیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سردار عامر الطاف 20ہزار 874ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے سردار غلام صادق 14ہزار731ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،یہ نشست ن لیگ کے خان بہادر خان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی ۔

ضمنی انتخاب کےلئےپولنگ صبح 8 بجےسےشام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، پولنگ کیلئے131 پولنگ اسٹیشن بنائےگئےتھے۔