حکومت تبدیل ہوئی،ملک میں تبدیلی آنا باقی ہے،فاروق ستار

October 21, 2018

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی آئی ہے ملک میں تبدیلی آنا ابھی باقی ہے۔

کراچی ڈینٹل کالج میں نیشنل پنجایت کانفرنس سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ گھوڑا اگر ریس شروع ہوتے ہی بدک جائے اسے قابو کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہناتھاکہ میری اس بات کو تنقید برائے تعمیر میں لیا جائے ۔

فاروق ستار نے تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کو فلم ’جوانی پھر نہیں آنی دیکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ حکومت پھر نہیں آنی کا اطلاق ایم کیو ایم ،پی پی اور پی ایم ایل این پر بھی ہوتا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ میں نہال ہاشمی نہیں ہوں جو ساری بات اشاروں میں کروں گااور کوئی پکڑائی نہیں دوں گا۔