کمشنر سندھ طاس مہر علی شاہ 8 نومبر کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے

October 22, 2018

لاہور (نمائندہ جنگ) کمشنر سندھ طاس مہر علی شاہ 3 ماہ کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد 8نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ وفاقی وزارت توانائی کے واٹر ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری مہر علی شاہ کو رواں سال فروری میں اس وقت 3 ماہ کے لئے کمشنر سندھ طاس بنایا گیا جب مرزا آصف بیگ عہدہ سے ریٹائر ہو گئے۔