کراچی، فیملی پرتشدد کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

October 23, 2018

کراچی کے علاقے فیروزآباد میں نشے کی حالت میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

فیروزآباد میں نشے میں دھت کورٹ پولیس کے اہلکار فرمان نے اپنے ساتھی تنویر اور شاہ زیب کے ساتھ مل کر ریسٹورنٹ سے کھانا کھاکر واپس آنے والی فیملی پر تشدد کیا۔تاثرہ فیملی نے ون فائیو پر واقعے کی اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچ کرگاڑی کی تلاشی لینے پر شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں جس کے بعد اہلکار اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار اہلکار کو میڈيکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گيا،گرفتار ملزمان کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا ہے،میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔

مدعی کے مطابق میں اور میرےاہلخانہ ریسٹورنٹ سےکھاناکھا کرنکلےتب یہ واقعہ پیش آیا، گاڑی میں سوار 5 افراد نے میری گاڑِی کو روکا، گاڑی سے اترکر آنےوالوں میں 2 مسلح افرادبھی تھے،5 افراد نےمیری گاڑِی میں موجودخواتین سےبدتمیزی کی اور گالیاں دیں،پانچوں افراد نشے میں دھت تھے، واقعہ کی ابتدائی اطلاع15پر فون کرکے دی۔