کیلیفورنیا میں کلر میراتھن کا انعقاد

October 23, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

خوشگوار اور صحت مند زندگی کا شعور اُجاگر کرنے کیلئے کیلیفورنیامیں کلر میراتھن کا انعقاد کیا گیاجس میں شریک سینکڑوں افراد نے دوڑتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو قوس و قزاح کے دلکش رنگوں میں جی بھر کر نہلایا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

ہنٹنگٹن کے ساحل کنارے رنگوں کی بہار چھائی رہی اورسینکڑوں افراد نے اس رنگا رنگ کلر میراتھن میں دوڑتے ہوئے نہ صرف رنگوں اورفوم کو کو ایک دوسرے پر پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کی بلکہ اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی فلاحی مقاصد میں استعمال کرنے کے بھی عزم کا اظہار کِیا۔

اس موقعے پر مارچنگ بینڈز اور ڈانسنگ مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا اور نوجوانوں سمیت بچوں کی بھی بڑی تعدادنے اس ایونٹ میں شرکت کی۔