تمہیں یاد تو نہ ہوگا

October 24, 2018

اردو شاعری کی تاریخ میں بہت سے ایسے اشعار ہیں کہ جن کا ایک مصرعہ اتنا مشہور ہوا کہ ان کا دوسرا مصرعہ جاننے کی کبھی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی ۔ تو کیا یہ مصرعے ایسے ہی تخلیق ہوئے یا ان کا کوئی دوسرا مصرعہ بھی ہے؟جی جناب! ان کا دوسرا مصرعہ بھی ہے ،جووقت کی دھول میں کہیں کھو جاتا ہے ۔ ذیل میں چند اشعار پیشِ خدمت ہیں، جن کا صرف ایک مصرعہ مشہور ہوا ۔

ہم طالبِ شہرت ہیں، ہمیں ننگ سے کیا کام

بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا

(مصطفیٰ خاں شیفتہ)