ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف مہم، 30 لاکھ وصول

October 24, 2018

سندھ بھر میں ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف مہم کے نتیجے میں اب تک 30 لاکھ روپے ٹیکس وصول کر لئے گئے۔

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کے مطابق صوبے بھر میں ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف 11 روزہ روڈ چیکنگ مہم کے پہلے دو دن کے دوران مجموعی طور پر تقریبا 7 ہزار گاڑیاں چیک کر کے 3 ملین سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

کراچی میں 3958 گاڑیاںحیدرآباد میں 1021 ٰ سکھر میں 500 ٰ لاڑکانہ میں تقریبا 300ٰ میرپورخاص میں بھی 300 کے قریب اور شہید بے نظیر آباد میں تقریبا 500 گاڑیاں چیک کی گئیں۔

چیکنگ کے دوران 158 گاڑیاں مختلف وجوہات کی بنا پر قبضے میں لی گئیں۔ جبکہ 563 گاڑیوں کے کاغذات بھی قبضے میں لی گئیں ۔

صوبائی وزیر کا کہناہے کہ ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف جاری روڈ چیکنگ مہم کے باعث ٹیکس جمع کروانے کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔