چار بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 2 برس میں 143 ارب کا نقصان

October 24, 2018

گزشتہ 2 برس میں بجلی کی 4 تقسیم کارکمپنیوں کو مجموعی طور پر143 ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

گزشتہ دو برس سے نقصان میں چلنے والی بجلی کی چار تقسیم کار کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 برس میں بجلی کی ان 4 تقسیم کار کمپنیوں کو مجموعی طور پر143 ارب روپے سے بھی زائد کا نقصان ہوا ہے

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان پیسکو کو 51 ارب 60 کروڑ روپے کا ہوا، جبکہ حیسکو کو 5 ارب روپے کا ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیپکو کو 19 ارب 66 کروڑ روپے کا اور کیسکو کو 22 ارب 11 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چاروں کمپنیاں نیپرا کا بجلی کے بلوں کی وصولی کیلئے دیا گیا ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکیں۔