ڈالر قیمت میں کمی کے بعد 131 روپے کا ہوگیا

October 24, 2018

اوپن مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 روپے 10 پیسے سستا ہوکرڈالر131 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 88 پیسے سستا ہوکر 132روپے 3 پیسے کا ہوگیا ۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 132 روپے 3 پیسے پر بند ہوا۔