فضائی آلودگی،سالانہ چھ لاکھ بچوں کی موت کاسبب، عالمی ادارہ صحت

October 29, 2018

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے ہر سال پندرہ سال سے کم عمر کے چھ لاکھ بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے سانس میں انفیکشن کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، سال 2016 میں سانس میں انفیکشن کی وجہ سے چھ لاکھ بچوں کی موت ہوئی، آلودہ ماحول لاکھوں بچوں کے لیے زہرقاتل ثابت ہو رہی ہے۔

کرہ ارض پر ہر دس میں سے نو افراد زہریلی ہوا میں سانس لے رہے ہیں جس سے ستر لاکھ افراد ہر سال وقت سے پہلے موت کا شکار ہوجاتے ہیں، فضائی آلودگی سے مرنے والے بچوں میں ہر دس میں سے ایک بچہ پانچ سال سے کم عمر کا ہوتا ہے۔

فضا میں شامل سلفیٹ اور بلیک کاربن پھیپھڑوں اور دل کے امراض کا سبب بنتے ہیں، غریب ممالک کے بچے اس صورتحال کا زیادہ نشانہ بن رہے ہیں۔