ہیپی برتھ ڈے ' ’ایشوریارائے‘

November 01, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ ایکٹریس ایشوریا رائے آج اپنی45ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

سابق حسن کی ملکہ اور بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ ایشوریا رائے بھارتی شہر کرناٹک میں یکم نومبر 1973 کو پیدا ہوئیں اور آج وہ اپنی45ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

ماڈلنگ کی دنیا ایشوریا کے لیے کامیاب ثابت ہوئی انہوں نے 1994 میں عالمی مقابلہ حسن جیت کر دنیا کی خوبصورت خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔


انہوں نے1999 میں بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دی، شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہی ایشوریا بالی ووڈ ڈائریکٹرز کی نظروں میں آگئیں اور پھر انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

بولی وڈ میں انہیں پہلی کامیابی فلم’ہم دل دے چکے صنم ‘سے ملی ۔ اسکے بعد ایشوریا نے تال،جوش،محبتیں، دیواداس،دھوم2، گرو، سرکار،جودھا اکبر سمیت40سے زائدتامل،ہندی،بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ایشوریا رائےء2007میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کیساتھ شادی کے بندھن میں منسلک ہوئیں اورنومبر2011میں ایک بیٹی ارادھیا کی ماں بنیں۔


2009ء میں ایشوریا رائے بچن کو بھارت کاچوتھا بڑا سویلین اعزاز پدما شری مل چکا ہے جبکہ اُنہیں فرانسیسی حکومت کی جانب سے فرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزا آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔